ہاؤسنگ،بلدیات،محکمہ تعلیم میں پرویز الہٰی دور کے منصوبوں کی چھان بین شروع

لاہور (پی پی آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ہاؤسنگ،بلدیات،محکمہ تعلیم کے منصوبہ جات کی چھان بین شروع کردی،سابق وزیر میاں محمود الرشید کے دورمیں بننے والی تمام ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا۔ محکمہ بلدیات کی تمام سکیموں اور ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا۔سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے دور میں سکولوں کے تمام منصوبہ جات،ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کیاجائے گاتمام تحقیقات میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

Next Post

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

Fri Mar 3 , 2023
پشاور (پی پی آئی) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق دائر درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، درخواستیں سپیکر […]