ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں طلب

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس10مارچ کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کر لیا گیا،پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مرکزی کونسل کا اجلاس جمعہ 10مارچ کودن 2 بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایاجائیگا۔ اجلاس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور اسلام آباد کے مرکزی کونسل کے اراکین شرکت کرینگے۔ اجلاس میں پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ،مرکزی پارلیمانی پارٹی اور سینیٹرز بھی شرکت کرینگے، مرکزی جنرل کونسل کے ااکین کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

Next Post

تعمیراتی مٹیریل کی قیمتوں میں اضافہ بلڈرز کی پراجیکٹس بند کرنے کی دھمکی

Sat Mar 4 , 2023
کراچی (پی پی آئی) تعمیراتی میٹریل کی قیمتیں ناقابل برداشت حد تک بڑھنے کے باعث بلڈرز نے پراجیکٹس بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی پراجیکٹس بند کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے لئے اْنہیں جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لیبر چارجز، سریا ساڑھے تین لاکھ فی ٹن جبکہ سیمنٹ ایک […]