ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ شہباز شریف ایک بار پھر غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ پوری دنیا گھوم چکے ہیں سمجھ سے باہر ہے اتنے دوروں نے پاکستان کو کیا دیا؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ ہمارے قریب ترین دوست ممالک پاکستان کے مالیاتی بحران کے معاملے سے لاتعلق کھڑے ہیں،کشمیر،افغانستان پر دس ماہ سے کبھی کہیں ذکر ہی نہیں ہوا۔ایک اور ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ پاکستان کے اندر ظلم اور جبر کی حکومت ہے، انسانی اور سیاسی حقوق سلب ہو چکے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب میں لوگ مِسنگ پرسنز بن رہے ہیں، بحیثیت جوہری ریاست ہماری ریاستی صلاحیتوں پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں،یہ اسٹیبلشمنٹ کے غیر ضروری تجربے رجیم چینج کے ثمرات ہیں۔

Next Post

کراچی، مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدی رہا

Sun Mar 5 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) کراچی میں غیرقانونی طور پرمختلف علاقوں میں رہائش پزیرافغان باشندوں کوکراچی کی مقامی جیل سے خواتین اور بچوں سمیت 137 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ جنہیں ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام کے مطابق افغانیوں کو سخت سیکیورٹی میں چمن بارڈرلے جایا جائے گا جہاں ان تمام افراد […]