نوازشریف کی لندن کے شاپنگ سینٹر آمد، علی زیدی نے فوٹیج شیئر کردی

کراچی /لندن(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں بینٹلے کار میں شاپنگ سینٹر پہنچنے کی فوٹیج شیئر کردی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ٹو یٹ میں علی زیدی نے لکھا کہ ایک مجرم لندن میں رہتا ہے اور بینٹلے گاڑی میں گھومتا ہے، یہ مجرم برانڈڈ اسٹور پر لوٹی دولت سے شاپنگ کرتا ہے۔انہوں نے نواز شریف کی حاصبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی بیٹی خود وزیراعظم بننے کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا چھوٹا بھائی ہمیں مزید لوٹنے کے لیے وزیراعظم بن گیا اور اس کے بھائی نے 11 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

Next Post

پاکستان مصر اورسری لنکاایک لائن میں آگئے ہیں: شیخ رشید

Sun Mar 5 , 2023
72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے صوبائی اسمبلی کیساتھ مل کرالیکشن کرایاجائے را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ […]