پاکستان مصر اورسری لنکاایک لائن میں آگئے ہیں: شیخ رشید

72گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے صوبائی اسمبلی کیساتھ مل کرالیکشن کرایاجائے
را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا ہے کہ 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کرکے ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے عام معافی اور سمجھوتے پر آمادگی کا اہم بیان دیا ہے، اب 72 گھنٹوں میں قومی اسمبلی تحلیل کر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے جائیں۔شیخ رشید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے رشتہ دار گورنر کو قربانی کا بکرا بنانے جا رہے ہیں، گورنر کے پی کے پاس اگر سپریم کورٹ کاحکم نامہ کھولنے کا وقت نہیں ہے، تو پھر آرٹیکل 6 بھی زیادہ دور نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آصف زرداری الیکشن کیلئے تیار ہیں، لیکن مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف انتخابات سے بھاگ رہے ہیں، ملک پر آسیب کے سائے بڑھ رہے ہیں، یہ نہ ہو نظریہ ضرورت کا جن بوتل سے باہر آ جائے اور سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ڈالر والے حج کریں گے اور پاکستانی روپے والے لائن میں لگیں گے، پاکستان مصر اور سری لنکا ایک لائن میں آگئے ہیں، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا کیس شیڈول میں نہیں رکھا، اور نہ ہی کوئی پڑوسی ملک پاکستان کو مدد دینے کو تیار ہے، بلاول اور شہباز بے مقصد دورے کر رہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ہائی کورٹ سے مزید اہم فیصلے آئیں گے، اقتدار کے میخانوں میں مدہوش حکمران 100 جوتے اور 100 پیاز بھی کھائیں گے، اور الیکشن بھی کرائیں گے۔

Next Post

پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکاکوسکیورٹی دینے کا فیصلہ

Sun Mar 5 , 2023
لاہور (پی پی آئی) پنجاب حکومت نے عورت مارچ کے شرکا کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیرنے کہا کہ عورت مارچ کے شرکاکو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں […]