پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکاکوسکیورٹی دینے کا فیصلہ

لاہور (پی پی آئی) پنجاب حکومت نے عورت مارچ کے شرکا کو سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیرنے کہا کہ عورت مارچ کے شرکاکو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور مارچ میں شریک خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے، امید ہے کہ عورت مارچ پر امن طریقے سے منعقد ہو گا، عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 8 مارچ کو عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے خط میں کہا تھا کہ متنازع کارڈز اور بینرز پر مذہبی جماعتوں کے اعتراضات ہیں، سیکیورٹی مسائل اور امن و امان کی صورتِ حال کے تناظر میں عورت مارچ کا این او سی نہیں دیا جا سکتا ہے۔

Next Post

تحریک انصاف کی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

Sun Mar 5 , 2023
عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو خراب کرے گی: فود چوہدری لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب […]