عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو خراب کرے گی: فود چوہدری
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’میں حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔
