ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، اگر نوٹس دینے آئے تھے تو نوٹس ویسے بھی دیا جاسکتا تھا۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ان کا دماغ خراب ہے، یہ عقل کے اندھے ہیں، ان کا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے، ان کو سپریم کورٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے، یہ آرٹیکل 6 کی زد میں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مجھے پتا ہے ان کے بیلٹ باکس سے کیا نکلنا ہے لیکن میں شیئر نہیں کرنا چاہتا، انہوں نے ذلیل و رسوا ہونا ہے، رسوائی ان کا مقدر ہے، عمران خان نے کل کی تقریر میں کہا میں سب کو معاف کرتا ہوں، عمران خان نے کہا ہے بیٹھو بات کرتے ہیں اور یہ عمران خان سے کیا چاہتے ہیں؟، ایک دفعہ اور عمران خان کو مارنے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں؟، یہ مصر اور سری لنکا کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

Next Post

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

Sun Mar 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچ چکی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری […]