لاہور(پی پی آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچ چکی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، اسلام آباد پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ 28 فروری کو ایڈیشن سیشن جج ظفر اقبال نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے کیونکہ وہ بارہا عدالت کی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔
Next Post
عمران خان کی گرفتاری حالات کو شدید خراب کرے گی:پی ٹی آئی
Sun Mar 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو […]