لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا، بنیادی طور پرعمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ہیں، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی پیش ہوئے ہیں، پیشی کے بعد اتنا وقت ہی نہیں بچا تھا کہ دوسری عدالت میں جا سکیں، ہمیں کوئی گارنٹی دے دی جائے کہ خان صاحب کی جان پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کارکنان کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور زمان پارک میں موجود ہے۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبر سن کر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئی ہے، حماد اظہر، اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری، عمر ایوب سمیت سینئر پارٹی رہنما زمان پارک میں موجود ہیں۔
Next Post
سپیکر قومی اسمبلی نے آئین وقانون کے تحت استعفے منظور کئے تھے:فیصل کریم کنڈی
Sun Mar 5 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ہر معاملے پر آئین وقانون کے ساتھ کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے آئین وقانون کے تحت استعفے منظور کئے تھے۔اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا […]
