اسلام آباد(پی پی آ ئی)پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ہر معاملے پر آئین وقانون کے ساتھ کھڑی ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے آئین وقانون کے تحت استعفے منظور کئے تھے۔اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا ہے، عدالت نے استعفوں کے معاملے پر سپیکر کے فیصلے کو معطل نہیں کیا،پی ٹی آئی آئین، قانون کا مذاق اڑا رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے، شاہ محمود قریشی نے اسمبلی فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،اسمبلی قواعد کے تحت فلور پر استعفیٰ کے اعلان کو استعفیٰ تصور کیا جاتا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مہنگائی کے بڑھنے پر قوم کی طرح ہمیں بھی تشویش ہے،ماضی کے حکمرانوں کی طرح مہنگائی پر تمسخر نہیں اڑا رہے، قوم کو چینی کم یا روٹی کم کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے، پیپلزپارٹتی اتحادی ہونے کے ناطے ہر حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائینامک سروے کا آغاز کردیاگیا، شہری خود کو ڈائیفامک سروے میں رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں،ڈائینامک سروے آزادکشمیر، جی جی سمیت چاروں صوبوں میں جاری ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 89 لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
Next Post
شرجیل انعام میمن کی کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)
Sun Mar 5 , 2023
کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کو کامیابی پر مبارکباد کراچی (پی پی آ ئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023،24 کے لیے دی ڈیمو کریٹس پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی […]
