اسلام آباد پولیس حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس حکومت کا نہیں بلکہ عدالت کا حکم لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری میں ناکامی کی صورت میں عدالت کو بتایا جائے گا کہ زمان پارک میں یہ صورتحال تھی اور اس پر دیکھیں گے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے، عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے ہیں، اس چور کو معلوم ہے میں نے چوری کی ہے، عمران خان کی فرنٹ مین نے اربوں روپے باہر منتقل کیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن ملک کی بہتری کیلئے ہونا چاہیے، الیکشن عمران خان کی زد کو پورا کرنے کیلئے نہیں ہونا چاہیے، ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو ہر صورت گرفتار کرنا ہوتا تو برگر کارکن رکاوٹ نہیں بن سکتے تھے، یہ بزدل انسان ہے اور چھپا بیٹھا ہے، یہ سزا سے بچنے کیلئے سارے بہانے کر رہا ہے۔

Next Post

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی

Sun Mar 5 , 2023
لاہور(پی پی آئی)توشہ خانہ ریفرنس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پہنچ چکی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری […]