اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت انتخابات سے بھاگنے کیلئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی: وزیر اعلیٰ جی بی

گلگت(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خا لد خورشید نے کہا ہے کہ امپورٹد حکومت انتخابات سے بھاگنے کے لئے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر رد عمل دیتے ہو ئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خا لد خورشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیرمین عمران خان کی گرفتاری کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت ایسے فاشسٹ عمل باز سے رہے
وفاق پر مسلط فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پی ٹی آئی کا ایک ایک ورکر اپنے قائد چیرمین عمران خان کے حفاظت کے لئے تیار ہے، حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ حال کردیا ہے،ہوشربا مہنگائی سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔