سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند آزادی پسند رہنماؤں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جیلوں میں طبی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اکثر نظر بند مختلف امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی حکومت نظر بند وں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتظامیہ کا نشانہ بنا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ نظر بندیوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں، کارکنوں اور عام نوجوانوں کے علاوہ علمائے دین، طلبا، صحافی، وکلا اور انسانی حقوق کے محافظ شامل ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔
Next Post
پاکستان افغانستان ٹی 20 سیریز، معاملات حتمی مرحلے میں داخل
Sun Mar 5 , 2023
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اور افغانستان کے بورڈز کے درمیان باہمی ٹی ٹوینٹی سیریز کے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ اگلے چند روز میں 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شارجہ میں کھیلی جائیگی، اس کے لئے پاکستان ٹیم 23مارچ کو متحدہ […]