کبھی کسی کے سامنے زندگی میں نہ خود جھکا، نہ آپ کو جھکنے دوں گا:عمران خان
لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی کے سامنے زندگی میں نہ خود جھکا، نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔،اپنے سامنے ہجوم کو قوم بنتے دیکھ رہا ہوں۔پی ٹی آ ئی چیئر مین عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم اس وقت حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،جن لوگوں نے ملک کو تباہ کیا ان کے پیسے ملک سے باہر ہیں۔عمران خان نے کار کنوں سے خطاب میں کہا کہ ’آپ کو یہاں اپنی حوصلہ افزائی کے لیے نہیں بلایا بلکہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے بلایا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ملک کے فیصلے کرنے والے مجرم بیٹھوں ہوں تو کیا ملک کا دیوالیہ نہیں نکلے گا؟۔عمران خان نے کارکنوں اور پارٹی رہنماوں سے خطاب کے دوران سابق آرمی چیف پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’جنرل باجوہ نے شہباز شریف کو 16 ارب روپے کی کرپشن کے کیس سے بچا کر ملک کا وزیر اعظم بنا دیا۔آ صف زرداری اس سارے کھیل کے پیچھے موجود رہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر ان کا مقصد پاکستان ہوتا تو ان کا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب چکی، قوم پر یہ بدترین وقت ہے، تنخواہ دار مہنگائی کے ہاتھوں پس چکا۔ حکمران ملک کو جس طرف لے گئے ہیں اس سے ہجوم نہیں، قوم مقابلہ کر سکتی ہے۔ غلام قوم بڑے کام نہیں کر سکتی، صرف آزاد قوم اوپر جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے وکلا سے کہہ دیا کہ چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھیں کہ مجھے مزاحیہ کیسز میں طلب کر رہے ہیں۔ جب نوازشریف جیل میں تھا تو مجھے کہا گیا کہ انہیں کچھ ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا، اب میں چیف جسٹس سے