کراچی(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کو لاڈلہ بنا کر ٹریٹ کیا جا رہا ہے، لاڈلے کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ایک بھگوڑے کو گرفتار کرنے پہنچی ہے، عمران خان عدالتی احکامات پر گرفتاری دینے سے انکار کر رہا ہے، عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی لیڈر گرفتاری سے بھاگ رہا ہے، آج اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، سپریم کورٹ عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے کا ازخود نوٹس لے، آئین کی بے توقیری کی جا رہی ہے، کیا عمران خان پر قانون لاگو نہیں ہوتا؟۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف چوری ڈکیتی کا وارنٹ ہے، توشہ خانہ میں گھڑیاں چوری کی ہیں، محترمہ جادوگرنی نے ڈکیتیاں ماری ہیں، آپ کو چوری کیس میں بلایا گیا ہے۔