ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت

کینسر، امراض قلب کی ادویات سمیت ضروری اینٹی بایوٹک دستیاب نہیں
ملکی و غیر ملکی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی
کراچی(پی پی آئی) ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدت قلت ہوگئی ہے۔دواساز کمپنیوں کی جانب سے دوائیوں کی غیر اعلانیہ پیداوار روکنے سے زندگی بچانے والی دواوں سمیت کئی دوسری دوائیں نایاب ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر کینسر، امراض قلب، اعصابی عارضے کے علاج کے لیے ادویات سمیت متعدد ضروری اینٹی بائیوٹک دستیاب ہی نہیں ہیں۔فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے مطابق دواؤں کی پیداواری لاگت حکام کی طرف سے دی گئی قیمت سے زیادہ ہے جس کے باعث ملٹی نیشنل اور مقامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ضروری ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ ادویات کی قلت سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Next Post

جھل مگسی میں رشتہ کے تنازعہ پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

Mon Mar 6 , 2023
جھل مگسی(پی پی آئی) بطلوچستان کے گاؤں جھل مگسی کے گوٹھ مٹھو میں رشتہ کے تنازعہ پر غلام قادر نامی شخص نے اپنے حقیقی بھائی گل محمدکو فائر کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق اطلاع ملنے پر لیویز انچارج راضی خان عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعش کو اپنی تحویل میں […]