بولان (پی پی آئی)بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 9 اہلکار شہید ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق لیویز کاکہناتھا کہ بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 9 اہلکار شہیداور6 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر کاکہناہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمی افراد میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز سبی میلے کے اختتام کے بعد بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی آج واپس جا رہی تھی۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا
Mon Mar 6 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد کر دیاہے۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج رجسٹرا ر آفس نے اعتراض عائد کر […]