کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک فرد جھلس کر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے افراد میں دو خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Next Post
حکومت کو رواں برس حج آپریشن سے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن متوقع
Tue Mar 7 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومت کو رواں برس حج آپریشن سے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن متوقع ہے۔حکومت نے رواں برس حج پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔رواں برس کے لیے بنائی گئی حج پالیسی میں ملک کو درپیش معاشی بحران […]