حکومت کو رواں برس حج آپریشن سے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن متوقع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومت کو رواں برس حج آپریشن سے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن متوقع ہے۔حکومت نے رواں برس حج پالیسی میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس کے تحت سرکاری اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 50، 50 فیصد کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔رواں برس کے لیے بنائی گئی حج پالیسی میں ملک کو درپیش معاشی بحران کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کو مدنظر رکھا گیا ہے۔حکومت کو رواں برس حج آپریشن سے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن متوقع ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 36 ارب 32کروڑ 9لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔سرکاری حج کوٹہ کی اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے جب کہ نجی حج اسکیم کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر ریونیو حاصل ہونے کا اندازہ ہے۔خیال رہے کہ حج پالیسی کے تحت درخواست دہندگان کیلئے بینک اکاؤنٹ، قومی شناختی کارڈ اور 26 دسمبر 2023 تک کارآمد پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔سرکاری اسکیم کے تحت 3 فیصد کوٹہ ہارڈشپ کیسز کیلئے ہوگا جب کہ 300 سیٹیں مزدوروں یا کم آمدن والے ملازمین کیلئے ہوں گی، ان ملازمین کا تعلق ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ سے رجسٹرڈ کمپنیوں سے ہونا چاہئے۔ جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر عازمین حج کیلئے روڈ ٹو مکہ منصوبہ برقرار رہے گا۔

Next Post

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس، خواجہ برادران کیخلاف سپلیمنٹری رپورٹ طلب

Tue Mar 7 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی،سعد رفیق اور سلمان […]