عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس، خواجہ برادران کیخلاف سپلیمنٹری رپورٹ طلب

لاہور(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی،سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت کے رو برو حاضری مکمل کرائی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سپلیمنٹری رپورٹ چیئرمین نیب سے آ گئی ہے،نئے ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کے بعد رپورٹ پیش کریں گے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت چھوٹی سی تاریخ دے دے آئندہ پیش کر دیں گے،عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔