عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں:سعد رفیق

لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اوروفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں، اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں، میں نہیں جانتا، لیکن ایسے فیصلے دیئے گئے جس سے ریاست کی بنیادیں ہل گئیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں،پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران خان اس کھیل کا حصہ تھے۔عمران خان مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں، اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں، میں نہیں جانتا،لیکن ایسے فیصلے دیئے گئے جس سے ریاست کی بنیادیں ہل گئیں، اب کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو۔