مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لیے:شاہد خٹک

پشاور(پی پی آ ئی)خیبرپختونخوا کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اور ساتھیوں نے بی آر ٹی منصوبے میں 7 ارب روپے ہڑپ کر لئے ہیں۔میڈیاذرائع کے مطا بق میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کو اربوں روپے کے قرضوں میں پھنسا دیا ہے،بی آر ٹی منصوبے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ نیب نے بی آر ٹی پر کام کیا تو پرویز خٹک عدالت چلے گئے، ٹرانس پشاور کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ٹرانس پشاور کے سی ای او ہماری اجازت کے بغیر اور سیکریٹری کی مہربانی سے باہر گئے،ٹرانس پشاور سی ای او کا استعفیٰ ٰمنظور نہیں ہوا لیکن سیکریٹری کو ان کے بارے میں علم تھا۔