عمران نیازی لوگوں کو اداروں کیخلاف اکساتا ہے: خوا جہ آ صف عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان لوگوں کو اداروں کیخلاف اکساتا ہے، اس شخص نے عدالت پیش نہ ہونے کی منفی روایت ڈالی، ہمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں، عمران خان بھول جاتا ہے کہ پلستر سیدھی ٹانگ میں لگانا ہے یا الٹی ٹانگ میں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص اپنے حواریوں کو اکساتا ہے کہ اداروں سے مزاحمت کریں، اس شخص کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کے وینٹی لیٹر کے بغیر اس کی سیاست کی کوئی اوقات نہیں، عمران خان نے چند روز سے ڈراما شروع کیا ہوا ہے، 75 سال میں کسی ملزم نے عدالتوں میں پیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سیکڑوں پیشیاں بھگتیں، عمران خان نوازشریف سے ہی تھوڑی جرات لے کر عدالت پیش ہوجائیں، لیکن وہ بزدل شخص ہے، گرفتاری سے ڈرتا ہے، اس کی جیل بھرو تحریک میں ان کے لوگ چند دن جیل میں رہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے پورے خاندان نے الزامات کا عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور جیلیں کاٹیں، ہمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوئی جلدی نہیں لیکن وہ گرفتاری کے ڈر سے کبھی کہیں اور کبھی کہیں چھپ جاتے ہیں، وہ عدالتی احکامات ماننے سے انکاری ہیں، عدالت حکم دے توعمران خان کوگرفتارکرناچاہئے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان مکمل طور پر بے نقاب ہو کر سامنے آگئے ہیں، اب تو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کہہ دیا کہ میں نے انہیں مکمل صادق و امین نہیں کہا تھا، آنے والا وقت بتائے گا کہ کون کس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان پابند ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ پچھلے چند ماہ سے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کامقابلہ کررہی ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے افغانستان کا دورہ کیا، دورہ افغانستان میں انہیں اچھا جواب ملا ہے،افغانستان پابندہے اس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

Next Post

عدالت روز ’مفرور خان‘ کو بلاتی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتے

Tue Mar 7 , 2023
یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیہ ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے: شیری رحمان اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا عدالت روز ’مفرور خان‘ کو بلاتی ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتے،جس نے کہا تھا “میں […]