خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کارسرکار میں مداخلت، شبلی فراز کے خلاف مقدمہ درج

لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کروانے کیلئے لاہور آنیوالی اسلام آباد پولیس نے سینیٹر شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لیکر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہیکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجود نہیں ہیں، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں موجودگی سے متعلق غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔