سندھ پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف کچے میں آپریشن،متعدد پناہ گاہیں نذرآتش

گھوٹکی کشمور برج کا معطل تعمیراتی کامشروع، 15 کلو میٹر جنگل کاٹ کر راستے کلیئر
مختلف مقامات پر 5 کیمپ، 15سے زائد بیس کیمپس قائم،ایک ماہ میں 4 ڈاکوہلاک
کشمور (پی پی آئی)سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف کشمور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اْن کی متعدد پناہ گاہیں جلا دیں۔ایس ایس پی کشمور عرفان سموں کے مطابق کشمور پولیس نے کچے میں مختلف مقامات پر 5 کیمپ بھی قائم کردیے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی کشمور کے مطابق گھوٹکی کشمور برج کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا ہے، ڈاکوؤں کی موجودگی پر ایک سال سے گھوٹکی کشمور برج کا کام رکا ہوا تھا۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس کیمپ پر 50 سے زائد اہلکار تعینات کیے ہیں، 15 کلو میٹر تک کچے میں جنگل کو کاٹ کر راستے کلیئر کرائے ہیں۔پولیس کیمپس سے کشمور پولیس کی گھوٹکی بارڈر تک رسائی ممکن ہے، کچے میں قائم کردہ بیس کیمپس سے ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھی جاسکے گی۔ایس ایس پی کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران1 ماہ میں 4 ڈاکو مارے جاچکے ہیں، کچے میں 15 سے زائد بیس کیمپس قائم کرنیکاپلان ہے۔

Next Post

عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست خارج

Tue Mar 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست خارج کردی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے سے روکا ہے، سماعت سے نہیں۔درخواست گزار […]