عمران کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق درخواست خارج کردی۔پی پی آئی کے مطابق وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کوئی بھی حکم جاری کرنے سے روک رکھا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ہائیکورٹ نے حتمی فیصلے سے روکا ہے، سماعت سے نہیں۔درخواست گزار آفاق احمد نے کہاکہ الیکشن کمیشن مجھے غلط نوٹس بھیجتارہاہے،اسحاق ڈار کے نوٹس بھی مجھے بھیجے جارہے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کی نااہلی کی وجہ سے نوٹس غلط اور تاخیر سے پہنچے۔چیف الیکشن کمشنر نے آفاق احمد کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کسی پر انگلی نہ اٹھائیں، اپنی آواز بھی نیچے رکھیں اور صرف کیس پر بات کریں۔

Next Post

ہندو برادری نے ہولی کا تہوار منایا، رنگ پھینکے،مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ

Tue Mar 7 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکار وں نے ہولی کا تہوار منایا، رنگ پھینکے،مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا، پی پی آئی کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے بھی تمام شہروں میں ہولی منانے کا اہتمام کیا تھا۔