عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے:فضل الرحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ملک میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں جے یو آ ئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرہی ہیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ہو رہی ہے، شرافت اسکاذکر کرنے سے بھی قاصر ہے،یہ وہی اخلاق باختگی کا کلچر ہے جس کو ہمارے معاشرے پہ مسلط کرنے کے لیے عمران خان کواس قوم پر مسلط کیا گیا تھا۔

Next Post

جموں کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

Wed Mar 8 , 2023
نیو یارک (پی پی آئی) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔میڈیا ذرائع کے مطا بق سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سکیورٹی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے […]