جموں کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

نیو یارک (پی پی آئی) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر خواتین کے خلاف جرائم کو روکنا ہے، خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔میڈیا ذرائع کے مطا بق سلامتی کونسل میں خواتین، امن اور سکیورٹی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عالمی تنازعات اور جنگوں میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں اور خواتین اور بچیاں جنگوں سے براہ راست متاثر ہو رہی ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق، یوکرین اور افغانستان میں خواتین متاثر ہو رہی ہیں، افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ پر کام کرنا ہوگا، جموں کشمیر میں بھارت خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔بلاول بھٹو نے مباحثے کے شرکا پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرکے معاشرے کا فعال رکن بنانے کی ضرورت ہے۔

Next Post

امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباکیلئے وظائف کا اعلان

Wed Mar 8 , 2023
واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباکے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلباکے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع […]