امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباکیلئے وظائف کا اعلان

واشنگٹن(پی پی آ ئی) امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباکے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلباکے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سے مالی کمزور طلباکی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔نیڈ پرائس کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے، 60 فیصد سکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔

Next Post

خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقامیں مرکزی کردار ہے: وزیر اعظم

Wed Mar 8 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خاتون کا ہر روپ معاشرے کو کار آمد بنانے میں مصروف نظر آتا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم […]