اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر ممکن نہ تھی، خاتون کا ہر روپ معاشرے کو کار آمد بنانے میں مصروف نظر آتا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہا کہ آج خواتین کے معاشرے میں کردار اور انسانی تہذیب کے ارتقا میں انکی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ماں ایک انسان کو کئی ماہ تک اپنی کوکھ میں رکھ کر جنم دیتی ہے، خاتون بہن کے روپ میں دوسروں کی عزت کرنا سکھاتی ہے، خاتون بیٹی کے روپ میں انسان کے آنگن کو رونق بخشتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو آج سے 14 سو سال پہلے برابری کے حقوق دیئے، اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو گھر کی رحمت قرار دیا، معاشرہ خواتین کی ہر شعبے میں خدمات کی مثالوں سے بھرا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ انسانی تہذیب کی ترقی میں مصروفِ عمل ہیں، فاطہ جناح ہوں یا بیگم رعنا لیاقت علی خان خواتین کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، بینظیر بھٹو شہید ہوں یا ملالہ یوسف زئی، خواتین کا پاکستان کی ترقی اور ارتقا میں مرکزی کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان خواتین کو ان کے منصفانہ حقوق کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔
Next Post
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی
Wed Mar 8 , 2023
دبئی(پی پی آ ئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطا بق نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دبئی پہنچی، نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی […]