‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عورتوں کے عالمی دن منانے کا مقصد عورتوں کی حوصلہ افضائی کرناہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹر شیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی جرات مند، محنتی اور بہادر عورتوں سمیت دنیا بھرکی عورتوں کو خراج اور مبارکباد پش کرتے ہو ئے کہا کہ عورتوں کے عالمی دن منانے کا مقصد عورتوں کی حوصلہ افضائی کرناہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر شیری رحمان نے عورتوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے بیان میں کہا کہ اس دن منانے کا مقصد عورتوں کی حوصلہ افضائی کرنا، ان کے حقوق کو تسلیم کرنا اور عورتوں کے مساوی حیثیت کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پھیلانا ہے۔آج ہماری عورتیں زیادہ نہیں بلکہ اپنے انسانی، آئینی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کر رہیں،ان کے کام، محنت، کاوشوں اور کامیابیوں کی حوصلہ افضائی کریں۔