‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیرخارجہ کا جموں وکشمیر میں خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے طریقہ کار واضع کرنے پر زور

نیویارک (پی پی آئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر سمیت غیرملکی زیرتسلط علاقوں میں خواتین کے خلاف جرائم کی مانیٹرنگ کی روک تھام اورنگرانی کاطریقہ کاروضع کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ا علی سطح کے ایک مباحثے کے دوران کہاکہ زیادہ ترگھناؤنے جرائم اوروحشیانہ مظالم غیرملکی زیرتسلط علاقوں میں ہوتے ہیں جہاں لوگوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھاجاتاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ امن وسلامتی کاقیام اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا جب تک غیرقانونی زیرتسلط علاقوں میں خواتین کی حالت زاراورانہیں درپیش مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیاجاتا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ مقبوضہ علاقوں میں وحشیانہ مظالم اورتشددکامقصدشہری آبادی کے حقوق کودباناہے جومقبوضہ فلسطینی علاقوں اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی موجودہ صورتحال سے عیاں ہے۔