‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شب برات کے موقع پر جامع مسجد کی تالہ بندی مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کی تالہ بندی پرقابض حکام کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شب برات کے موقع پر جامع مسجد کو تالا لگانا بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی ہمیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔قبل ازیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا کہ حکام نے شب برات کے موقع پر تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ایک بیان میں انجمن نے بتایا کہ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکارشام 5.30 بجے جامع مسجد آئے اور دروازوں کو تالے لگا کر انجمن کو مطلع کیا کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق شب برات کے موقع پر مسجد میں نمازادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔