سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے کی قابض حکام کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار شام ساڑھے پانچ جامع مسجد سرینگر آئے اور یہ کہتے ہوئے مسجد کے دروازوں پر تالے لگا دیے کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق جامع مسجد میں شب برات کے موقع پر نماز اداکرنے کی اجازت نہیں ہے۔انجمن نے قابض حکام کے رویے کو انتہائی افسوسناک اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔
Next Post
بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے: مسرت عالم
Wed Mar 8 , 2023
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری خواتین پر قابض بھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق […]