بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے: مسرت عالم

سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری خواتین پر قابض بھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنما مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں اورانسان دوست عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے ہونی والی زیادتیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اوراقوامِ متحدہ، یورپی یونین،اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار اداکریں۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 10لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی کی وجہ سے کشمیری خواتین مسلسل خوف وہراس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ 8مارچ کو جب پوری دنیا خواتین کے حقوق کے تحفظ کا دن منارہی ہے، بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین پر ظلم و تشدد اور آبروریزی کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری خواتین گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی مظالم کابہادری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاآسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین اور دیگر کشمیری خواتین آج بھی جرم بے گناہی میں بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔ مسرت عالم بٹ نے کہاکہ کنن پوشپورہ کا انسانیت سوز سانحہ، شوپیان میں آسیہ اور نیلوفر اورکٹھوعہ میں 8سالہ آصفہ کی بے حرمتی اورقتل اقوام عالم کیلئے چشم کشا ہیں۔

Next Post

چارسدہ میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

Wed Mar 8 , 2023
چارسدہ(پی پی آئی) چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے شب قدر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،دستی […]