‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز اور ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے: فوادچوہدری

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہے حکومتی فیصلے یہ لوگ نہیں کر رہے یہ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے پوچھے بغیر پانی بھی نہیں پی سکتے اس وقت اسٹیبلشمنٹ حکومت کو چلا رہی ہے ۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملنے والی بزنس کمیونٹی پر شدید تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ یہی تاجر برادری پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں شامل تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کوبھی کہتے تھے کہ لٹ گئے، مرگئے، برباد ہو گئے، یہ کر دیں وہ کر دیں، ان کاروباری افراد کے بیک گراؤنڈ چیک ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہبازشریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔