لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا۔مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری، مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔
Next Post
عمران خان کی ویڈیولنک کے ذریعے پیشی، سکیورٹی کی درخواست پر اعتراض ختم
Wed Mar 8 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی اور سکیورٹی کی درخواست پر آفس اعتراض ختم کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اعتراض کے خلاف درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار […]