اسلام آباد/سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں،پولیس اہلکاروں اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے کشمیر ی خواتین پرڈھائے جانیوالے مظالم اور انہیں درپیش مشکلات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اوروہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ہزاروں خواتین سمیت 96ہزار181شہریوں کو شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے جنوری 2001سے اب تک کم سے کم682خواتین کو شہید کیا۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ بھارت کی جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران 22ہزار 958 خواتین بیوہ ہوئی ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے11ہزار 256خواتین کی آبرو ری کی،۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ہزاروں خواتین کے بیٹوں، شوہروں اوربھائیوں کو حراست کے دوران لاپتہ اورقتل کر دیا ہے۔دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم کے مطابق گزشتہ34برس کے دوران 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان، طلبہ اور طالبات بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں اورپیلٹ گنوں کے وحشیانہ استعمال سے زخمی ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں بشمول آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انشا طارق شاہ، صائمہ اختر، شازیہ اختر، افروزہ، عائشہ مشتاق، حنا بشیر بیگ اور آسیہ بانو سمیت دو درجن سے زائد خواتین غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظربندہیں۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ اور فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین آج اپنا عالمی دن منا رہی ہیں لیکن کشمیر کی مظلوم خواتین کیلئے یہ دن بے معنی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت انصاف کے عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین پر ڈھائے جانیوالے مظالم اور انہیں درپیش مشکلات کا سلسلہ بند کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جاری جدوجہد آزادی کشمیر میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں اور انہوں نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھارت پر دبا بڑھائیں۔
Next Post
سری نگر،سڑک حادثے میں 2افراد جاں بحق
Wed Mar 8 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں سڑک کے حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں ایمبولینس کی ٹکر سے 56سالہ علی محمد ڈار اور 48سالہ فیاح احمد شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں قریبی ہسپتال […]
