اسلام آباد: پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجنے کا مشورہ دے دیا ۔ایشیا کپ کا آغاز 25فروری کو بنگلہ دیش میں ہوگا لیکن عوامی احتجاج کے سب گزشتہ کئی ماہ سے بنگلہ دیش میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے پاکستان کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن اس حوالے سے وزارت خارجہ نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کو وہاں نہ بھیجیں کیوں کہ وہاں کہ حالات پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے سازگار نہیں ہیں ۔