کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رانا ثنا اللہ اورپارٹی تصادم اور لاشیں گرانا چاہتی ہے: حماد اظہر

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور پارٹی ملک میں تصادم اور لاشوں کی سیاست چاہتی ہے۔لاہور میں پی ٹی آئی کی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آ ئی رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک قانون و انصاف پر چلنے والی پر امن جماعت ہے اور آج ہم اپنی ریلی نکال رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں کارکن لاہور میں موجود ہوں گے اور حکومت عمران خان کو کیا گرفتار کرے گی۔ ان پر 77 جعلی مقدمے بنا دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک نہیں رکتی لہذا حکومت کو مفت مشورہ یہ ہے کہ ایسی کسی بھی حرکت سے گریز کریں،ہم نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہا ہے۔