اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کے مارچ کو ’برگر مارچ‘ قرار دے تے ہو ئے کہا کہ لاہور میں عمرانی فتنے نے برگر مارچ کا اعلان کیا ہے، ایک طرف عمران خان کی ٹانگ پر پلستر اور دوسری طرف احتجاج کر رہے ہیں، یہ شخص کسی قیمت پر فتنہ گری سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں ایک عورت مارچ ہو رہا ہے، اس کی مخالفت میں حیا مارچ کا بھی پروگرام ہے، ایسی صورتحال میں لاہور میں کوئی بھی واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فتنہ خان نے اپنے فتنے کو بھی اجاگر کرنا مناسب سمجھا، عمرانی ٹولہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا،عمران خان صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں کا سامنا کریں، انہیں معلوم ہے کہ اپنے خلاف 3 کیسز میں دفاع کے لئے ان کے پاس پیش کرنے کو کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی، عمران خان اور اس کی اہلیہ کی فرنٹ مین ہیں، فرح گوگی 12 ارب روپے لے کر باہر بیٹھی ہے جس کا نیب میں ریکارڈ ہے، عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا ہے،عمران خان اپنے انجام کو پہنچے گا تو ملک بہتری کی طرف جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ اْمید ہے عمران خان 13 مارچ کو عدالت میں پیش ہوں گے، 13 مارچ کو اگر عمران خان پیش نہ ہوئے تو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا، عمران خان کے ساتھ عدالت کی مزید مہربانی سوال اْٹھائے گی۔
Next Post
کشمیری خواتین بھارتی تسلط کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہیں:مشعل ملک
Wed Mar 8 , 2023
اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری خواتین کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں مشعال ملک نے […]
