اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری خواتین کو بدترین ریاستی دہشت گردی اور تشدد کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی تازہ جارحیت کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کودرپیش مشکلات اورمصائب دوگنا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنسی تشدد کے علاوہ کشمیری خواتین سفاک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نفسیاتی اور جسمانی تشددکابشانہ بھی بن رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کے حالات روز بروزبد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں، خواتین کے عالمی دن کا مقصد کشمیری بیواؤں اورنصف بیواؤں کے دکھوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، دنیا کو کشمیری خواتین کو درپیش مشکلات کو نہیں فراموش کرنا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری نصف بیواؤں کی حالت زار پر آواز اٹھائیں جن کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں نے حراست کے دران لاپتہ کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہزاروں خواتین اپنے شوہروں، بھائیوں اور بیٹوں کو کھو چکی ہیں کیونکہ انہیں بھارتی فوجیوں نے شہید یا دوران لاپتہ کردیا ہے۔
Next Post
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک
Wed Mar 8 , 2023
راولپنڈی(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے […]