راولپنڈی(پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں ریاست کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب 6 اہم دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے۔
Next Post
پیمرا نے مال روڈ پر ہونے والے احتجاج کی کوریج پر پابندی عائد کر دی
Wed Mar 8 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز پر لاہور مال روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کی کوریج پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں پیمرا نے مال روڈ پر مظاہروں کی کوریج نہ کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا […]