آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کابل (پی پی آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔شارجہ سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کا پہلا میچ 25 مارچ، دوسرا 27 مارچ اور تیسرا 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔ پاکستانی سکواڈ میں اعظم خان، احسان اللہ، عماد وسیم اور اسامہ میر کے انتخاب کا روشن امکان ہے، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ نہیں لگایا جائے گا۔ بابراعظم کی کپتانی میں ٹیم بائیس مارچ کی شب شارجہ روانہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب افغانستان کے خلاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی۔اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔