عمران نیازی کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے: پیپلزپا رٹی

عمران نیازی نے عدلیہ بچاؤ نہیں ’عدلیہ مجھے بچاؤ‘تحریک کا اعلان کیا ہے: شیری رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے عدلیہ بچاؤ نہیں ’عدلیہ مجھے بچاؤ‘تحریک کا اعلان کیا ہے۔جو شخص عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پیش نہیں ہوتا وہ “عدلیہ بچاؤ” تحریک چلائے گا؟ نظام عدل کا مذاق اڑانے والا عدلیہ کا محافظ بن رہا،ان کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیر التواہیں،اس تحریک کا مقصد رعایتیں لینا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کی ہر نام نہاد تحریک کا مقصد ان کی ذات تک ہی محدود ہے۔ شورٹ مارچ ہو، جیل سے بھاگو تحریک ہو یا عدلیہ مجھے بچاؤ تحریک، ان کا واحد مقصد اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کا دفاع کرنا ہے۔ کیسز اور جواب دہی سے بھاگنے کی یہ تحریک بھی انکی پہلی تحریکوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپنے جرم اور چوری کا جواب دینے کے بجائے عدلیہ کے حق میں نعرے لگانے سے وہ بچ نہی سکتے۔ یہ ریلیاں نکالنے اور الیکشن مہم چلانے کیلئے بلکل ٹھیک ہیں لیکن جب عدالت بلائے تو ٹانگ پر پلستر چڑھا دیتے ہیں۔روز عدالت انتظار کرتی ہے لیکن لاڈلے کو استثنی اور رعایتوں کی عادت پڑ چکی ہے۔

Next Post

مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں اہم پیشرفت

Thu Mar 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں درخواست گزار نئی دستاویزات سامنے لے آئے۔درخواست گزار نے پٹیشن میں ترمیم کی اجازت مانگ لی اور عمران خان کا پارٹی سربراہ کا عہدہ بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی […]