بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

کوئٹہ (پی پی آ ئی)بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔بیس کلو آٹے کا تھیلا کوئٹہ میں 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ کو ناکامی کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل خوراک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فصل کی کٹائی کا آغاز ہو گیا ہے، جلد ہی نئی فصل میں مارکیٹ میں آ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نئی فصل کے مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں پر فرق پڑے گا اور آٹے کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
29

Next Post

تحریک انصاف کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

Thu Mar 9 , 2023
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سلندر سلطان راجہ سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکرٹری جنرل اسد عمر اور ملیکہ بخاری شامل ہیں۔ذرا ئع کے مطابق تحریک انصاف کے قائدین نے […]