عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(پی پی آ ئی) غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جانے لگیں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی والوں کیلئے دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپیہ 55 پیسے مہنگی کی جائے گی، اضافے کا فیصلہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے اضافی وصولیاں مارچ سے مئی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔