ہمارے پاس موقع ہے کہ غلطیوں کا محاسبہ کریں، احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا محاسبہ کریں۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو نامساعد حالات کا سامنا ہے، 2013 میں ملک میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ملک کے تمام حصوں میں یکساں ترقی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، ہمارے ملک میں خواتین کو بھی آگے آنا چاہیے، وزارت ترقی نے جینڈر یونٹ قائم کیا ہے، بچیوں کی مدد کیلئے ایک گائیڈ بک تشکیل دی گئی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تعلیمی وظائف میں 50 فیصد حصہ خواتین کیلئے مختص کیا جاتا ہے، نوجوان گریجوایٹس کو پلیٹ فارم مہیا کریں گے، خواتین کو ہراساں کرنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔

Next Post

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

Thu Mar 9 , 2023
پشاور(پی پی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے، انتخابی حلقوں میں این اے […]