عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر اور بیانات ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔عدالت نے مزید سماعت کے لئے کیس کو فل بنچ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔اس کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو ہو گی۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر عمران خان کی لائیو یا ریکارڈڈ تقاریر و بیانات نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی۔ عمران خان پر الزام تھا کہ وہ اپنی تقاریر میں اداروں اور شخصیات پر بے بنیاد الزامات اور ان کی کردار کشی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں۔تحریک انصاف کے پیمرا کے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جمعرات کو اس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شمس محمود مرزا نے پابندی کے نوٹیفیکشن کو معطل کرتے ہوئے یہ معاملہ فل بینچ کو سماعت کے لیے بھجوا دیا ہے۔

Next Post

کو ئٹہ،عمران حان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

Thu Mar 9 , 2023
کو ئٹہ(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کوئٹہ کی ایک مقامی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ذرا ئع کے مطابق کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ اول کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما عمران خان پر اداروں کے خلاف ’ہرزہ سرائی‘ کا مقدمے میں یہ وارنٹ جاری کیے ہیں۔